
پشاور: (ویب نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔pak
انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
سرحدی اضلاع میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاک افغان کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر عوامی خدشات سے آگاہ ہین تاہم سرحدی علاقوں کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔، سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاہم امن و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ طرز عمل ناگزیر ہے۔




