کوروناوائرس ،ملک بھر میں مزید65افراد جاں بحق
اموات 20465تک پہنچ گئیں،2724نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد (ویب نیوز) پاکستان بھر میں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید65مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد20465تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2724نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کوروناوئرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح 4.61تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے بدھ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ8ہزار 576تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے8 لاکھ27 ہزار843مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد60268تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد4242 تک پہنچ گئی ۔ صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔جبکہ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں ُپہلے نمبر پر آگیا۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.3فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے4686مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت اسلام آبادکوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7175تک پہنچ گئی ۔خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5621تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد21688تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 23141تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان990،آزاد جموں وکشمیر1545جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد108رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے