کوئٹہ ، سی ٹی ڈی کی کارروائی ،4دہشتگرد ہلاک
دہشتگردوں کے دوساتھی فرار،اسلحہ ،گولہ و بارودبرآمد
کوئٹہ(ویب نیوز)کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی )نے کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں رات گئے سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ترحمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد کوئٹہ میں تحریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے، اس اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اور دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔بعدازاں فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کوئٹہ سے مزید نفری طلب کر لی گئی۔