کوئٹہ ، سی ٹی ڈی کی کارروائی ،4 دہشتگرد ہلاک

ملزمان کے زیراستعمال مکان سے خودکش جیکٹ، 5 دستی بم اور دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر ممنوعہ اشیا ء برآمد

 ہلاک دہشتگرد وں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،ترجمان سی ٹی ڈی

کوئٹہ(ویب  نیوز)

کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ میں 4  دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق   ملزمان کے زیراستعمال مکان سے خودکش جیکٹ، 5 دستی بم اور دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر ممنوعہ اشیا ء برآمد کر لیا، ہلاک دہشتگرد وں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،دہشت گرد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔