راولپنڈی (ویب ڈیسک)
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار نے یوم تکبیر کے حوالہ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے 23سال قبل آج ہی کے دن کامیابی سے خطہ میں طاقت کا توازن برابر کیا۔ پاکستان نے کم از کم جوہری طاقت کا مظاہرہ کرکے طاقت کا توازن قائم کیا ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور قوم اس خواب کو حقیقت بنانے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔