اسلام آباد (ویب نیوز)

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)کی ملازمت کے قواعد وضوابط سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دیئے گئے۔وفاقی وزارت قانون وانصاف نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہوں گی۔وزارت قانون کے حکام نے کہا کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط کی منظوری دی ہے۔