ٹوئٹر کا بھارت میں اپنے عملے کے تحفظ سے متعلق تشویش کا اظہار
نئی دہلی(ویب نیوز)سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے عملے کے تحفظ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے بھارتی حکومت سے آزادی اظہار رائے کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں ٹوئٹر کے دفتر کا دورہ کیا تھا جس میں بھارتی حکومت سے وابستہ افراد کی کچھ ٹوئٹس کو جوڑ توڑ پر مبنی قرار دینے پر جواب طلب کیا گیا تھا۔ان دنوں ٹوئٹر اور بھارتی حکومت کے تعلقات تنا کا شکار ہیں اور مودی انتظامیہ کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف تنقید سمیت کورونا وائرس کے بحران سے متعلق کچھ مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے