بھارتی مسافر طیارے میں چمگادڑ کی موجودگی، واپس دہلی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا

جہاز کے مسافروں کو اس پورے واقعے کے دوران دوسرے جہاز کے ذریعے روانہ کردیا گیا

نئی دہلی(ویب  نیوز)بھارت کے مسافر طیارے میں چمگادڑ کی موجودگی کے باعث طیارے کو 30منٹ کی پرواز کے بعد واپس دہلی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ایئرپورٹ سے امریکا کے لئے روانہ ہونے والے جہاز کے پائلٹ نے 30منٹ کی پرواز کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی کہ جہاز میں چمگادڑ موجود ہے۔جس کے بعد پائلٹ نے جہاز واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا۔حکام کے مطابق جہاز کی لینڈنگ کے بعد وائلڈ لائف کے عملے کو طلب کیا گیا اور جہاز میں دوا کا اسپرے کرنے کے بعد چمگادڑ کو بزنس کلاس کے ایریا سے مری ہوئی حالت میں برآمد کرلیا گیا۔رپورٹس کے مطابق جہاز کے مسافروں کو اس پورے واقعے کے دوران دوسرے جہاز کے ذریعے روانہ کردیا گیا ۔