نئی دہلی: (ویب نیوز) بھارت میں کورونا کی صورتحال بدستور سنگین ہے، ایک ہی روز میں مزید تین ہزار 614 ہلاکتیں ہوئیں، مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ 26 ہزار تک پہنچ گئی۔
بھارت میں چوبیس گھنٹے میں مزید ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، کوویڈ سے جڑے بلیک فنگس کے کیسز بھی مسلسل بڑھے ہیں۔ صوبہ بہار میں کورونا کے مریض سیلابی پانی سے بھرے ہسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبور ہیں۔
دارالحکومت نئی دلی میں لاک ڈاؤن میں 7 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔