کراچی (ویب ڈیسک)

سٹیٹ بینک نے ملکی معیشت پر دوسری سہ ماہی رپورٹ بھی جاری کردی۔سٹیٹ بینک کے مطابق دوسری سہ ماہی میں صنعتی سرگرمی کی رفتار میں اضافہ ہوا،دوسری سہ ماہی میں ایل ایس ایم سیکٹر کی ترقی 10.4 فیصد ہوگئی ،خریف کی اہم فصلوں کی پیداوار اور خدمات کے شعبے میں بہتری آئی،پہلی ششماہی میں بڑی صنعتوں کی ترقی 7.6 فیصد رہی،دوسری سہ ماہی میں ایل ایس ایم سیکٹر کی ترقی 10.4 فیصد ہوگئی،ایل ایس ایم سیکٹرکی ترقی 14سال کی بلند سطح پر ہے،صنعتی ترقی میں تعمیرات اور غذائی پروسیسنگ صنعتوں نے اہم کردارادا کیا،تعمیرات کی صنعت کو سازگار پالیسیوں سے فائدہ پہنچا،خریف کی اہم فصلوں نے گذشتہ برس کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی، کپاس کی پیداواری صورت حال نے زرعی کارکردگی پر منفی اثر ڈالا، 77لاکھ گانٹھوں کی پیداوار 35 سال کی کم ترین سطح ہے۔