صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے ہوگا، ٹیکس آمدن 5820ارب روپے ہوسکتی ہے
بجٹ میں 3060 ارب روپے قرضوں اور سود پر خرچ ہوں گے، بجٹ خسارہ 2915 ارب روپے ہوسکتا ہے،دستاویز
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
آئندہ مالی سال 2021-22کا وفاقی بجٹ 11 جون کو پیش کیا جائیگا ، بجٹ کا کل حجم 8000 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا۔ بجٹ دستاویز کے مطابق معیشت کا حجم 52 ہزار 57 ارب روپے تک پہنچ جائے گا، آئندہ بجٹ میں معاشی ترقی کی شرح 4.8 فی صد ہوگی، بجٹ میں 3060 ارب روپے قرضوں اور سود پر خرچ ہوں گے، بجٹ خسارہ 2915 ارب روپے ہوسکتا ہے۔دستاویز کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام 900 ارب روپے رکھا جائے گا، آئندہ بجٹ میں صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے ہوگا، سبسڈیز کی مد میں 530 ارب روپے رکھے جاسکتے ہیں، دفاعی بجٹ 1400 ارب سے زائد رکھے جانے کا امکان ہے۔ آئندہ بجٹ میں ٹیکس آمدن 5820 ارب روپے ہوسکتی ہے، بجٹ میں نان ٹیکس آمدن 1420 ارب روپے ہوسکتی ہے۔