کراچی :اسٹاک ماکیٹ  4سال میں پہلی بار48ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی

کے ایس ای 100انڈی کس 1ہزار پوائنٹس بڑھ گیا،مارکیٹ کے سرمائے میں226ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ

کراچی(ویب  نیوز)ماہ جون کا پہلا ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے بہترین ثابت ہوا،4سال میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ 48ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 1ہزار پوائنٹس بڑھ گیاجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں226ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ61.20فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق رواں سال حکومت کے 4فیصد معاشی نمو کی امید کے برعکس عارف حبیب لمیٹڈ کی جانب سے رواں مالی سال کے اختتام تک معاشی نمو 4.6فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی اور رواں سال لارج اسکیل منیو فیکچرنگ سیکٹر کے علاوہ ہول سیل اینڈ ریٹیل سیکٹر میں زیادہ نمو کی رپورٹ،بہتری کی جانب گامزن معیشت متوقع بزنس فرینڈلی بجٹ اور مانیٹری پالیسی میں استحکام جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیںجس کی وجہ سے نہ صرف جون2017ئکے بعد انڈیکس4سال بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا بلکہ مارکیٹ میں3دن تیزی کا رجحان غالب رہا اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 1183.14پوائنٹس بڑھ گیا۔ماہرین کے مطابق کیپٹل مارکیٹ 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچے کے بعد استحکام کے مرحلے سے گذر رہی ہے اور جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے انہیں سرمایہ کار فروخت کر کے منافع حاصل کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ 2دن کی مندی سے انڈیکس97.73پوائنٹس لوز کر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں1085.41پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 47126.29پوائنٹس سے بڑھ کر48211.70پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 355.17پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19299.48پوائنٹس سے بڑھ کر19654.65پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31703.75پوائنٹس سے بڑھ کر32588.88پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب26ارب19کروڑ2لاکھ83ہزار474روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ81کھرب31ارب26کروڑ5لاکھ77ہزار647روپے سے بڑھ کر83کھرب57ارب45کروڑ8لاکھ61ہزار121روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر48426.63پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 47126.29پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ32ارب روپے مالیت کے 1ارب41کروڑ22لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے جبکہ کم سے کم 26ارب روپے مالیت کے 87کروڑ73لاکھ3ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر2129کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے1303کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،733میں کمی اور93کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام،بائیکو پیٹرولیم،سلک بینک لمیٹڈ،ہم نیٹ ورک،غنی گلوبل،کے الیکٹرک لمیٹڈ،پاور سیمنٹ،میپل لیف،دوست اسٹیل لمیٹڈ،ایگری ٹیک لمیٹڈ،پی ٹی سی ایل،پاک انٹر نیشنل بلک،حیسکول پیٹرول،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،ازگارڈنائن،عائشہ اسٹیل مل،پاک ریفائنری،فلائنگ سیمنٹ،ایف نیشنل ایکویٹیز،فرسٹ کیپٹل سیکورٹیز،پرویز احمد کمپنی اور الشہیر کارپوریشن سرفہرست رہے۔