کراچی :اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کارجحان
کے ایس ای100انڈیکس مزید90.96پوائنٹس کے اضافے سے 48302.15پوائنٹس کی سطح پہنچ گیا
کراچی(ویب نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا تسلسل برقراررہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس مزید90.96پوائنٹس کے اضافے سے 48302.15پوائنٹس کی سطح پہنچ گیاجب کہ52.57 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت35 ارب 9کروڑ روپے سے زائد بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 7.93فیصدزائد رہا۔پیرکوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میںبھرپوردلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 48636پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا غالب رہااور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس90.96پوائنٹس کے اضافے سے 48302.15پوائنٹس پر بند ہواجب کہ 3.46پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19658.11پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس143.27پوائنٹس کے اضافے سے 32732.15پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔تاہم کے ایم آئی30انڈیکس 59.63پوائنتس خسارے سے 79186.61پوائنٹس رہ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر 428کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے225کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ181میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 35ارب9کروڑ57لاکھ 50ہزار899روپے بڑھ کر83کھرب92ارب54کروڑ66لاکھ 12ہزار20روپے ہوگیا۔ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 93کروڑ60لاکھ 88ہزار437شیئر رہا جبکہ گزشتہ کاروباری روزجمعہ کو86 کروڑ73لاکھ3ہزار152شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔سرگرم کمپنیوں ہم نیٹ ورک،ورلڈ کال ٹیلی کام،پی ٹی سی ایل،بائیکو پیٹرولیم،ٹیلی کارڈ،حیسکول پیٹرول،کوٹ اددو پاور۔میڈیا ٹائمز لمٹیڈ،فلائنگ سیمنٹ اورپاور سیمنٹ شامل ہیں۔ قیمتوں میں اتار چڑھائوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈزکے حصص899روپے کے اضافے سے1799روپے اوررفحان میظ275روپے کے اضافے سے9725روپے ہوگئی جب کہ وائتھ پاک 197.38روپے کی کمی سے2434.39روپے اور محمود ٹیکسٹائیل کے حصص12.04روپے کی کمی سے450روپے ہوگئی۔