اسلام آباد: (ویب   نیوز) وفاقی حکومت نے واجد ضیا کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ ثناء اللہ عباسی کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری کو نیا آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ صلاح الدین محسود کو کمانڈنٹ ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔