ممبئی (ویب ڈیسک)
بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ایک دن مین ریکارڈ 6148 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 6,148 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں، یہ اب تک کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں، اس سے قبل امریکا میں 12 فروری کو کووڈ کی وجہ سے 5,444 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
بھارت میں اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں عدالتی حکم پر ریاست بہار کی جانب سے فراہم کیے گئے درست اعدادوشمار کے بعد سامنے آئیں، بہار کی انتظامیہ کو عدالت نے کورونا اموات سے متعلق درست ڈیٹا دینے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے ان اموات کو بھی شامل کیا جو گھروں یا نجی اسپتالوں میں ہوئی تھیں، درست اعدادوشمار منظرعام پر آنے کے بعد بھارت میں کورونا سے اموات کی تعداد 3لاکھ 59 ہزار 676 تک پہنچ گئی ہے۔
بھارتی ریاست بہار کی جانب سے کورونا اموات چھپانے کا انکشاف ہونے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارت میں وائرس کے باعث مرنے والوں کی تعداد حکومتی اعدادوشمار سے کہیں زہادہ ہے۔