اسلام آباد (ویب ڈیسک)
محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رواں سال مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان میں 27 سے 30 جون کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔
اعلامیے کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران مون سون بارشیں معمول کے قریب ہوں گی، مون سون کرنٹس سب سے پہلی جنوب مشرقی سندھ یعنی تھرپارکر اور اردگرد کے علاقوں میں داخل ہوں گے۔
کراچی سمیت سندھ میں معمول سےزائد بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی میں جولائی میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 60 ملی میٹرہے۔
ڈائریکٹر موسمیات کے مطابق کراچی میں اگست میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 60.9 اور ستمبر میں 11 ملی میٹر ہے۔