جعفر ایکسپریس حملہ: فورسز آپریشن آخری مراحل میں داخل، تمام دہشتگرد ہلاک

sharethis sharing buttonفورسز نے کامیاب آپریشن کرکے 190 مسافروں کو بازیاب کروالیا ہے، کلیئرنس آپریشن میں انتہائی احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور جانیں بچائی گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے شہید مسافروں کی تعداد کا تعین کیا جارہا ہے، موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا گیا ہے۔

بولان: (ویب  نیوز) بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا، موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بازیاب کرائے گئے بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، اس سے پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جاچکا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کلیئرنیس آپریشن کے دوران انتہائی احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں، تاہم پہلے سے دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے کچھ شہید مسافروں کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ، دہشت گردوں نے خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھایا ہوا تھا اور خودکش بمبار دہشت گرد خود کش جیکٹس پہنے ہوئے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں تھے اور فورسز کے آپریشن کے باعث چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے تھے۔

 جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے بعد ہلاک کردیا۔

 سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔

فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے 190 مسافروں کو بازیاب کروالیا ہے، کلیئرنس آپریشن میں انتہائی احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور جانیں بچائی گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے شہید مسافروں کی تعداد کا تعین کیا جارہا ہے، موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جعفر ایکسپریس میں یرغمالی مسافروں کیساتھ خودکش بمبار بیٹھے ہونے کا انکشاف ہوا، سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے ٹرین کو مسافروں سمیت یرغمال بنالیا تھا، بزدلانہ حملہ کرنے والے دہشتگرد بیرون ملک ہینڈلرزسے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں۔

جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک سو چار مسافروں کو رہا کروایا اور سولہ دہشت گرد جہنم واصل کیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز باقی مسافروں کی بحفاظت رہائی کیلیے کوشاں ہیں، اضافی نفری آپریشن میں حصہ لےرہی ہے۔

دوسری جانب امن و امان کے پیش نظر جعفر ایکسپریس کو 3 روز کیلئے معطل کر دیا گیا، کراچی جانیوالی بولان میل کی سروس بھی معطل ہے۔

علاوہ ازیں سکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ پر بھارت اور ملک دشمن سوشل میڈیا غیر معمولی طور پر متحرک ہے۔