اسلام آباد (ویب نیوز)
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر کل 70 سے 80 دہشتگردوں نے حملہ کیا، ٹرین میں سرکاری اہلکار بھی تھے۔وزیر مملکت نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے ابھی تک 150سے زائد لوگوں کو بازیاب کروایا گیا ہے، آپریشن بہت احتیاط کے ساتھ کیا جارہا ہے تاکہ مغویوں کو بچایا جاسکے، امید ہے جلد دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہوجائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر کل 70 سے 80 دہشت گردوں نے حملہ کیا، ٹرین میں سرکاری اہلکار بھی تھے، بہت سارے بچوں اور خواتین کو دہشتگردوں نے ڈھال بنایا ہوا ہے، آپریشن بہت احتیاط کے ساتھ کیا جارہا ہے تاکہ مغویوں کو بچایا جاسکے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا مین ہینڈلر افغانستان میں ہے، اب وقت آگیا ہے کہ سخت ترین ایکشن لینا ضروری ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ 400سے زائد مسافر جعفر ایکسپریس میں سوار تھے، ٹرین ایسی جگہ موجود ہے جہاں کوئی سڑک یا راستہ نہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ ہر کسی کو محفوظ طریقے سے نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا زیادہ تر ایریا بی کیٹیگری ہے جس میں لیویز ہے، لیویز زیادہ تربیت یافتہ نہیں ہیں، ان کا بجٹ بھی کم ہے، دہشتگردوں کے خلاف سخت ایکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔