شہداء میں صوبیدار سردار علی خان ، سپاہی مصدق حسین،سپاہی محمد انور اور سپاہی اویس خان شامل ہیں

دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں

راولپنڈی (ویب ڈیسک)

کوئٹہ میں مارگیٹ مائنزکی حفاظت پرمامو ر ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 4جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق حملہ بارودی سرنگ کے ذریعے کیاگیا۔ شہداء میں صوبیدار سردار علی خان ، سپاہی مصدق حسین،سپاہی محمد انور اور سپاہی اویس خان شامل ہیں۔ صوبیدار سردار علی خان کا تعلق ضلع لکی مروت کے گائوں وانڈا سپاہی مصدق حسین وہاڑی سپاہی محمد انورڈی آئی خان اور سپاہی اویس خان کا تعلق بہائولپور میمن نیلم سے تھا شہید اہلکار مارگیٹ مائنز کی  سیکورٹی پر تعینات تھے۔ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے ایف سی کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ایسے بزدلانہ اقدامات سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب نہیں ہونے دی جائے گی۔