سرگودھا (ویب ڈیسک)
حکومت نے مون سون کی آمد کے پیش نظر یکم جولائی سے پنجاب بھر میں ہر قسم کی کھدائی پر پابندی عائد کردی، کھدائی کیلئے حاصل کئے گئے این او سی بھی 30 ستمبر تک معطل رہیں گے ،بارشوں کے دوران کھدائی کی وجہ سے اکثر عمارتوں کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ کھدائی کیلئے بنائے جانیوالے گڑھوں میں پانی جمع ہونے سے قریبی عمارتوں کو بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے صوبہ بھر میں کھدائی پر پابندی عائد کردی ۔