کراچی:(ویب نیوز )
انڈس موٹر کمپنی (آئی یم سی) نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (SIUT) ہسپتال کے مشن کو مزید آگے بڑھانے کی غرض سے میں معاونت کیلئے 5 ملین روپے عطیہ کئے ہیں۔ یہ عطیہ اچھی صحت اور فلاح بہبودکے حوالے سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی۔3) کے لئے کمپنی عزم کا حصہ ہے۔ اسد عبداللہ، ہیڈ آف سی ایس آر، آئی ایم سی، نے پروفیسر انور نقوی، پروفیسر آف یورالوجی SUIT اورسربراہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو چیک پیش کیا۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو، انڈس موٹر، علی اصغر جمالی نے کہا”ایک ترقی پذیر ملک ہونے کی حیثیت سے جہاں صحت کے مجموعی اخراجات کیلئے جی ڈی پی کا صرف 2فیصد مختص کیا جاتا ہے تاہم پاکستان معیار اور دستیابی اور رسائی کے حوالے سے ہیلتھ کیئر کے موزوں نظام کو برقرار رکھنے کیلئے جدوجہد کر رہاہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر آگے آئے اور اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے مزید کہا”SIUT ملک کے مستحق افراد کو صحت کی مفت معیاری سہولیات کی فراہمی ذریعے قابل قدر کام سر انجام دے رہا ہے ا اور اور بلخصوص کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے اس کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ میں ڈاکٹر ادیب الحسن کی ٹیم کو مبارک باد دینا چاہوں گا جو ان کی بصیرت افروز قیادت میں SIUTکے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔
آئی ایم سی ملک کے چند بڑے ہیلتھ کیئر سینٹرز کو باقاعدگی سے عطیہ کرتی ہے جن میں جے پی ایم سی، شوکت خانم میموریل ہسپتال، انڈس ہسپتال، کڈنی سینٹر وغیرہ شامل ہیں