کراچی (ویب ڈیسک)

پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 48700پوائنٹس سے گھٹ کر 48600پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 12ارب روپے ڈوب گئے جبکہ58.80فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، ابتدائی سیشن کے دوران توانائی ،ٹیلی کا م ،پیٹرولیم ،سیمنٹ سمیت دہگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 48842پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دبائو اور سرمائے کے انخلاء کے سبب تیزی مندی میں تبدیل ہو گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس میں 93.52پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 48726.08پوائنٹس سے کم ہو کر 48632.56پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 22.41پوائنٹس  کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19647.43پوائنٹس سے کم ہو کر19625.02پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 33103.22پوائنٹس سے کم ہو کر 33053.84پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں12ارب61کروڑ39لاکھ85ہزار579روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم84کھرب57ارب 38کروڑ40لاکھ 94ہزار727روپے سے کم ہو کر84کھرب44ارب 77کروڑ1لاکھ 9ہزار148روپے ہو گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مارکیٹ میں 28ارب روپے مالیت کے 1ارب 22کروڑ45لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو42ارب روپے مالیت کے 1ارب 21کروڑ78لاکھ حصص کے سودے ہوئے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 403کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 143کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،237میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کے الیکٹرک لمیٹڈ 31کروڑ29لاکھ 71لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 14کروڑ76لاکھ 24ہزار ،بائیکو پیٹرولیم 12کروڑ93لاکھ 54ہزار ،حیسکول پیٹرول 58کروڑ4لاکھ اور پاور سیمنٹ 29کروڑ85لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں 39.97روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 2196.81روپے ہوگئی اسی طرح 27.20روپے کے اضافے سے انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت 1346.23روپے پر جا پہنچی جبکہ نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت68.99روپے گھٹ گئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر5730.01روپے ہو گئی اسی طرح صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت2300روپے کی کمی سے 955.00روپے پر آ گئی ۔