کراچی (ویب ڈیسک)
کورونا ویکسین کی کمی کے باعث کراچی کے بیشتر ویکسی نیشن سینٹرز بند کردئیے گئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا ویکسین کی کمی کے باعث چھوٹے ویکسینیشن سینٹرزکوبند کیا گیا ہے، وفاق سے ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث سینٹرزبند کیے گئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق اہم بڑے سینٹرزمیں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے تاہم جہاں ویکسین کی کمی ہے وہاں جلد وہ فراہم کردی جائے گی۔محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ساتھ میں ہی 40 ویکسی نیشن سینٹرزقائم کیے گئے تھے، جس میں سے 30 بند ہوگئے، ضلع غربی کے 21 سینٹرز ویکسین کی قلت کے باعث بند ، ضلع غربی میں قطر ہسپتال میں قائم ماس سینٹر کو فعال رکھا گیاجبکہ ضلع وسطی کے 18 سینٹرزمیں سے 3 بند کر دیئے گئے۔