اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.14 فیصد رہی۔ این سی او سی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

  پاکستان میں خطرناک وبائی  بیماری کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 991 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جو تین ماہ کے دوران ایک روز میں وائرس سے سب سے کم اموات ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46269 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 991 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 27 ہلاکتیں ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 269 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 991 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.14 فیصد رہی۔ملک میںاب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 947,218 ہوگئی ہے جن میں سے 889,787 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 27 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 940 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 491 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔