ملک بھر میں نئے کیسز کی شرح 1.90 فیصد تک آگئی

اسلام آباد (web desk)

مہلک وبا کورونا وائر س کے باعث ملک بھر میں مزید39افراد جاں بحق ہو گئے ، مجموعی اموات21913ہو گئیں،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید1043نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مہلک وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں  گذشتہ چوبیس گھنٹوں میںمزید39 اموات اور1ہزار43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار913 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ46 ہزار227ہوگئی، ملک بھر میں وبا سے متاثرہ نئے کیسز کی شرح 1.90 فیصد تک آگئی۔ایکٹیوکیسز کی تعداد35ہزار809ہے اور8لاکھ88 ہزار505 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ، 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار603افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار306، خیبرپختونخوا 4 ہزار 252، اسلام آباد 773، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 300 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار278، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار663، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 641، سندھ 3 لاکھ 30 ہزار552، بلوچستان 26 ہزار 466، آزاد کشمیر 19 ہزار 868 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 759 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ۔پاکستان میں کورونا کی ویکسی نیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسی نیشن مراکز قائم کیے جا چکے اور ویکسی نیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسی نیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسی نیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔