اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزارت داخلہ نے طارق ملک کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ طارق ملک کو تین سال کے لئے چیئرمین نادرا مقرر کیا گیا۔انہوں نے قبل ازیں بطور چیئرمین نادرا استعفی دے دیا تھا۔ ماضی میں وہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تکنیکی مشیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔طارق ملک 2013 کے عام انتخابات کے وقت بھی نادرا کے چیئرمین تھے۔ انتخابات کے بعد جب دھاندلی کا شور اٹھا اور نادراکی خدمات لینے کی بات کی گئی تو حکومت اور نادرا کے چیئرمین کے مابین معاملات خراب ہوتے چلے گئے، جس کے بعد طارق ملک کو استعفی دینا پڑا۔طارق ملک کو وزیرِ اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نادرا کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق ملک کے مقابلے میں دو مزید امیدوار تھے لیکن کابینہ میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کی۔