لاہور (ویب ڈیسک)
یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے تحت بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی پروگرامزمیں پنجاب بھر سے داخلوں کے لئے منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ ( ای کیٹ) کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27 جون ہے۔ حبیب بینک کی نامزد شاخوں سے ٹوکن خریدنے کی سہولت26جون تک دستیاب رہے گی جبکہ آن لائن رجسٹریشن فیس ادا کرنے یا ٹوکن نمبر حاصل کرنے کی آخری تاریخ 27جون ہے۔
پاکستان کے تمام طلباء جن کا انٹرمیڈیٹ کا امتحان ہو چکا ہے یا ابھی ہونا ہو گا ان سب کو ای کیٹ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔
یاد رہے یو ای ٹی کے انٹری ٹیسٹ میں شرکت نا کرنے والے امیدوارکسی بھی سرکاری انجینئرنگ ادارے کے انڈرگریجوایٹ پروگرام میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔ آن لائن فرضی ٹیسٹ 2 اور 3 جولائی کو ہوں گے جبکہ انٹری ٹیسٹ 5 سے 8 جولائی کے دوران ہوں گے۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں شرکت کیلئے پہلے سیرجسٹرڈ طلبہ وطالبات کے ایڈمٹ کارڈز اپ ڈیٹ کردئیے گئے ہیں۔ ٹیسٹ میں شامل طلباء یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے کارڈ ڈاون لوڈ کرکے پرنٹ کر سکتے ہیں۔