پشاور (ویب ڈیسک)

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پشاورمیں پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کو سالانہ امتحانات 21سے25جون تک منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی۔سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 28 جون2021 کوکیاجائیگا۔ سالانہ امتحان انگلش، اردو، ریاضی اورجنرل سائنس میں لیاجائیگا۔

پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات پرانے طریقہ کے مطابق سکول لیں گے۔