کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں پہلے روز مندی کا رجحان
کے ایس ای100انڈیکس 48200پوائنٹس اور 48100پوائنٹس سے نیچے گر گیا ،سرمائے میں 20ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ
کراچی( ویب نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار حصص میں مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 48200پوائنٹس اور 48100پوائنٹس سے نیچے گر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 20ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں37ارب33کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا جبکہ کاروباری حجم بھی گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں زیادہ رہا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکو کاروبارکا آغاز مثبت زون میں تاہم گزرتے وقت کے ساتھ سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کیلئے شیئرز کی فروخت سے کاروبار مندی کی جانب چلا گیااورکاروبار کے اختتام پر دونفسیاتی حدوں سے گر کر انڈیکس48000پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں226.15پوائنٹس گھٹ کر48012.52پوائنٹس ہو گیا۔کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 86پوائنٹس کیخسارے سے 19339.65پوائنٹس ، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 146.19پوائنٹس کی کمی سے32723.04 پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس522.99پوائنٹس کی کمی کے بعد78680.08پوائنتس پر بند ہوا ۔ مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 37ارب33کروڑ44لاکھ19ہزار232روپے بڑھ کر83کھرب57ارب34کروڑ21لاکھ29ہزا