کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان،کے ایس ای100انڈیکس میں کمی

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کوبھی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیا ں اتار چڑھائو کی لپیٹ میں رہیں

کراچی (ویب ڈیسک)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ملا جلا رجحان رہا کے ایس ای100انڈیکس میں کمی واقع ہوئی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں1ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم48.57فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔ بدھ کوبھی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیا ں اتار چڑھائو کی لپیٹ میں رہیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں  بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں86.44پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 47987.14پوائنٹس سے کم ہو کر 47900.70پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 65.68پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس19325.06پوائنٹس سے کم ہو کر 19259.38پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس  32701.12پوائنٹس سے بڑھ کر32707.55پوائنٹس ہوگیا ۔ کاروبار اتار چڑھائو کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 1ارب93کروڑ29لاکھ74ہزار3659روپے  کا ا ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب51ارب 74کروڑ50لاکھ 33ہزار 959روپے سے بڑھ کر83کھرب53ارب38کروڑ90لاکھ 8ہزار618روپے ہوگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو 18ارب روپے مالیت کے 61کروڑ91لاکھ  19ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 15ارب روپے مالیت کے 61کروڑ7لاکھ 41ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 420کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے192کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 204میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ،کاروبار کے لحاظ سے سلک بینک 5کروڑ22لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 4کروڑ15لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 3کروڑ39لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 3کروڑ26لاکھ اور بینک آف پنجاب 3کروڑ25لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے اسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھائو میں 45.00روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت 2345.00روپے ہو گئی جبکہ 34.57روپے کی کمی سے ہینو پاک  کے حصص کی قیمت495.56روپے پر جا پہنچی جبکہ وائتھ پاک لمیتڈ کے حصص کی قیمت میں 64.80روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 2220.00روپے ہو گئی اسی طرح 46.98روپے کی کمی سے صنوفی ایونتس کے حصص کی قیمت 943.00روپے پر آ گئی ۔