پاکستان نے عالمی فلائٹس آپریشن میں مزید 20 فیصد پروازیں بڑھانے کی منظوری دیدی
پہلے مرحلے میں یورپ، کینیڈا، برطانیہ، چین اور ملائیشیا سے پاکستان آنے والی پرواز وں کو اجازت دی گئی
مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط برقرار رہے گی اور ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ لازمی ہو گا
اسلام آباد(ویب نیوز) کورونا وبا کی شدت میں کمی کے باعث پاکستان نے برطانیہ، یورپ، کینیڈا، چین اور ملائیشیا سے مزید بیس فیصد پروازیں بڑھانے کی منظور دیدی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی ہدایت پر نیانوٹم جاری کر دیا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔سول ایوی ایشن کے احکامات کے مطابق پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازوں کو بڑھا کر 40 فیصد کر دیا گیا، پہلے مرحلے میں یورپ، کینیڈا، برطانیہ، چین اور ملائیشیا سے پاکستان آنے والی پرواز وں کو اجازت دی گئی ۔سی اے اے نوٹم کے مطابق دیگر ملکوں پر 80 فیصد پروازوں پر پابندی برقرار رہے گی، مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط برقرار رہے گی اور ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ لازمی ہو گا۔