روشن ڈیجیٹل اکائونٹ اہم سنگ میل عبور کر گیا،عمران خان

روشن ڈیجیٹل اکا ئونٹ میں مجموعی سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد ہوگئی  ،ٹویٹ

اسلام آباد (ویب  نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بیان میںکہا کہ  اسٹیٹ بینک کی طرف سے اچھی خبر آئی ہے کہ روشن ڈیجیٹل پاکستان اکا ئونٹ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا ۔انہوں نے کہا کہ دو روز قبل (25 جون)روشن ڈیجیٹل اکا ئونٹ میں مجموعی سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد ہوگئی، ان میں سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ،2 ماہ قبل ایک ارب ڈالر کے ریکارڈ کے بعد یہ دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔