سی ٹی ڈی نے دہشت گرد گرفتار کر لیا، دھماکہ خیز مواد برآمد
دہشت گرد بغیر نمبر پلیٹ کار میں سوار ہوکر حساس ادارے کے قریب موجود تھا ، نامعلوم مقام پر منتقل

سرگودھا(ویب  نیوز)کائونٹر ٹیرایزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد ، ڈیٹونیٹرز اور بال بیرنگ برآمد کرلئے ۔ دہشت گرد بغیر نمبر پلیٹ کار میں سوار ہوکر حساس ادارے کے قریب موجود تھا ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی خیبر پختونخوا کے رہائشی فدا محمد کو پل سیم نالہ آشیانہ پاسنگ سکیم چک نمبر 104 جنوبی کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ گرفتار دہشت گرد بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں موجود تھا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر ملزم کو دہشت گردی سے قبل گرفتار کیا ۔ دہشت گرد کے قبضہ سے بارودی مواد کیا گیا ۔ گرفتار دہشت گرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ جبکہ دہشت گرد کیخلاف سی ٹی ڈی اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔ دہشت گرد کے قبضہ سے برآمد ہونے والی کار کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے کہ یہ کس کی ملکیت ہے ۔