بھارتی فوج کے لیے ڈرونز اور بارودی مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، ،9 افراد ہلاک

سولر انڈسٹریز انڈیا  نامی کمپنی  بھارت کی دفاعی افواج کے لیے ڈرون اور دھماکہ خیز مواد تیار کرتی ہے

نئی دہلی(ویب  نیوز)

مغربی  بھارت  میں ڈرونز اور دھماکہ خیز مواد بنانے والی ایک فیکٹری میں اتوار کو ہونے والے دھماکے میں چھ خواتین سمیت کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نیایکس پر کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ ناگپور میں سولر انڈسٹریز میں ہونے والے دھماکے میں چھ خواتین سمیت نو افراد کی موت ہو گئی ہے۔ دھماکہ  ناگپور کی سولر انڈسٹریز انڈیا میں اس وقت  ہواجب عملہ پیکنگ ایریا میں موجود تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی ملک کی دفاعی افواج کے لیے ڈرون اور دھماکہ خیز مواد تیار کرتی ہے۔ریاستی حکومت نے حادثے میں مرنے والوں کے اہلخانہ کو فی کس 6ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں جس میں کم از کم تین افراد زخمی بھی ہوئے۔بھارت میں خراب منصوبہ بندی اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے سبب فیکٹریوں اور صنعتوں میں حادثات معمول کی بات ہے۔اسی طرح جولائی 2021 میں ریاست تامل ناڈو کی پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔