واشنگٹن (ویب نیوز)

امریکی ریاست میری لینڈ میں فیکٹری میں فائرنگ کی گئی  جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔فائرنگ کا واقعہ میری لینڈ کی فیکٹری میں پیش آیا، حکام نے بتایا کہ ایک 23 سالہ شخص نے  مغربی میری لینڈ کے ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ میں   ساتھی کارکنوں کو گولی مار دی ، جس کے بعد پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور  ملزم فرار ہو گیا ۔پولیس نے کہا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا   لیکن ابھی تک یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ حملہ آور کا مقصد کیا تھا۔گن وائلنس ٹیم کے مطابق، یہ حملہ اس سال بڑے پیمانے پر ہونے والا فائرنگ کا 254 واں واقعہ ہے،یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی ایوان نمائندگان نے بندوقوں میں اصلاحات کے لیے کئی بل منظور کیے ہیں، لیکن ان اقدامات کے سینیٹ میں پاس ہونے کے امکانات کم ہیں۔یاد رہے امریکا میں 2022 میں گن وائلنس سے 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ گزشتہ ہفتے سکول ، یونیورسٹی اور ہسپتال میں فائرنگ سے 22 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک پرائمری سکول میں فائرنگ کے واقعہ میں 19 بچوں سمیت 21 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا سکول کی عمارت میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔