• زخمی ہسپتال منتقل ،بعض کی حالت تشویشناک ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

واشنگٹن (ویب نیوز)

امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور مارا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعی ٹیکساس کے شاپنگ مال میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے واقعہ میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جن میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا جبکہ واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے فوری طور پر شاپنگ مال کو خالی کرا لیا۔ ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور اکیلا ہی تھا اور اس نے شاپنگ سینٹر کے باہر سے ہی فائرنگ شروع کردی۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ کو افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مقامی حکام کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔