انقرہ  (ویب ڈیسک)

ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق صدر رجب طیب اردوان سمیت کوئی امیدوار واضح برتری حاصل نہ کرسکا، کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پر 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فیصلہ ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کو مخالف امیدواروں پر برتری حاصل ہے تاہم ان کے 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا ۔ صدارتی انتخابات میں 98 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ۔رپورٹس کے مطابق اب تک نتائج میں صدر رجب طیب اردوان 49.49 فیصد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ ان کے مخالف امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو44.96 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔ سنان اوغان تک 5.23 فیصد ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر ہیں۔ترکیہ میں صدربننے کے امیدوار کو 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پر 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فیصلہ ہوگا۔ ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ہے۔