راجوری میں دھماکہ ، بھارتی فوج کے حوالدار سمیت چار بھارتی فوجی زخمی
تین زخمی اہلکار راجوری کے فوجی ہسپتال جبکہ ایک زخمی ادھم پور  فوجی اسپتال منتقل

جموں(ویب نیوز )ضلع راجوری میں ایک دھماکے میں بھارتی فوج کے حوالدار سمیت چار بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔دھماکہ ضلع کے نوشہرہ سب ڈویڑن میں لائن آف کنٹرول کے قریب کلسیان کے علاقے میں فوجی رجمنٹ کے تربیتی سیشن کے دوران ہوا۔علاقے میں فوج کا معمول کا تربیتی سیشن جاری تھا کہ ایک دھماکا ہوا جس میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ۔ تین زخمی اہلکاروں کو راجوری کے فوجی ہسپتال جبکہ ایک زخمی کو ادھم پور کے فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں ایک حوالدار، ایک نائیک اور دو سپاہی شامل ہیں۔