سرینگر (ویب ڈیسک)

مقبوضہ جموں وکشمیر میں  سرینگر کے علاقے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میںنامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی فورسز پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔ایک پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے بھارتی فورسز پر دستی بم سے حملہ کیاجس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کوالجیت سنگھ نے بھی تین افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔