اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا اداروں کو 70کروڑروپے کی ادائیگی مکمل کر لی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات نے وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق میڈیا اداروں کو سترکروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کر لی ،یہ بقایاجات ایک طویل عرصے سے ادا نہیں کئے گئے تھے، ان ادائیگیوں سے میڈیا ورکرز کے مالی مسائل میں کمی آئی اور اداروں کو تحفظ ملا ، اب بھی ادارے اگر تنخواہیں نہیں دیتے تو زیادتی ہے۔