لوڈ شیڈنگ کا عفریت پانچ سال بعد پھر پاکستان میں لوٹ آیا ہےـشہباز شریف
پی ٹی آئی حکومت کی 3 سال کی بدانتظامی اور کرپشن سے ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پھر شروع ہوگئی ہے
بجلی کی ترسیل اور لائنوں کی تنصیب کے بارے میں بھی پی ٹی آئی نے غلط بیانی کی
2019 میں 2300 میگاواٹ اور2020 میں اسی نظام سے 25000 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ہوئی
کورونا بحران کے دوران تاریخ کی سستی ترین ایل این جی مل رہی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے یہ موقع ضائع کردیا ـپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف
لاہور (ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا عفریت پانچ سال بعد پھر پاکستان میں لوٹ آیا ہے ـپاکستان کے عوام کو شدید مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ـنوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی پانچ سال مسلسل محنت کی تھی ـپی ٹی آئی حکومت کی 3 سال کی بدانتظامی اور کرپشن سے ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پھر شروع ہوگئی ہےـیہ پی ٹی آئی حکومت کی بدترین کارکردگی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ـپی ٹی آئی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف جھوٹ بولا کہ بہت زیادہ پاور پلانٹس لگائے گئے ـاتنی شدید لوڈشیڈنگ سے پی ٹی آئی کے یہ دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے ہیں ـپی ٹی آئی خود سورج، ہوا اور گیس سے چلنے والے پلانٹس کی تنصیب کے دعوے کررہی ہےـلہذا ضرورت سے زائد بجلی بنانے کے الزامات جھوٹ ثابت ہوجاتے ہیں ـپی ٹی آئی کے مسلم لیگ (ن) پر مہنگے پلانٹ لگانے کے دعوے بھی جھوٹ اور بے بنیادثابت ہوئے ـتین سال اس جھوٹ کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا میڈیا ٹرائل کیاگیا ـاپوزیشن قائدین کو نیب اور ایف آئی اے کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا ـپی ٹی آئی کسی ایک پاور پلانٹ کے بارے میں یہ ثابت نہیں کرسکی کہ وہ مہنگا لگا ہے ـہم نے ایل این جی سے چلنے والے تین پاور پلانٹس میں 200 ارب روپے سے زائد کی بچت کی ـدنیا بھر میں اس سے سستے اور بہترین بجلی بنانے والے پلانٹس کی تنصیب کی کوئی اور مثال ہے تو بتائیںـبجلی کی ترسیل اور لائنوں کی تنصیب کے بارے میں بھی پی ٹی آئی نے غلط بیانی کی ـ2019 میں 2300 میگاواٹ اور2020 میں اسی نظام سے 25000 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ہوئی ـیہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام کی صلاحیت بڑھنے کا ثبوت ہے ـآج قوم کے کام آنے والے ایل پی جی ٹرمینلز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں لگائے گئے تھے ـایل این جی کی ترسیل کی واحد پائپ لائن پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بنائی ـاس منصوبے سے ملک کو سستی اور مسلسل ایل این جی کی فراہمی ممکن ہوئی ـپی ٹی آئی حکومت نے اب تک صرف ایک ایل این جی کارگو طویل المدتی کنٹریکٹ پر خریدا ہے ـپی ٹی آئی نے مختصر مدت کے لئے دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی خریدی ـفرنس اور ڈیزل پر مہنگی بجلی بنا کر عوام پر ظلم کیاگیا ـکورونا بحران کے دوران تاریخ کی سستی ترین ایل این جی مل رہی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے یہ موقع ضائع کردیا ـاُسی ایل این جی کو آج پی ٹی آئی حکومت تین گنا زیادہ قیمت ادا کرکے خرید رہی ہے ـجو گیس کارگو 4 ڈالر پر مل رہا تھا، پی ٹی آئی 12 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر خرید رہی ہے ـپی ٹی آئی کی اس مجرمانہ نااہلی کی وجہ سے 12 ملین ڈالر اضافی پاکستان کو خرچ کرنے پڑ رہے ہیں ـپی ٹی آئی کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے پاکستان ہر ماہ216 ملین ڈالر ادا کررہا ہے ـ پی ٹی آئی حکومت اور اس کے وزرا فرنس آئل بڑے شوق سے استعمال کرتے ہیں جس سے مہنگی بجلی بنتی ہے ـپی ٹی آئی دنیا کا مہنگا ترین فرنس آئل بجلی بنانے کے لئے استعمال کررہی ہے ـپی ٹی آئی حکومت فرنس آئل کی امپورٹ پر 30 ہزار فی ٹن زیادہ ادا کررہی ہے ـپاکستان مسلم لیگ (ن) نے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ بھی لگائے ـپاکستان میں کوئی اور پاور پلانٹ اتنی سستی بجلی پیدا نہیں کرتے جتنے کوئلے کے پلانٹس بناتے ہیں ـبجلی اور پٹرولیم کے تمام نظام اور اس کی ترتیب کو پی ٹی حکومت نے اپنی بدانتظامی اور کرپشن کی بھینٹ چڑھا دیا ہےـ