آصف علی  زرداری سے جعلی اکاؤ نٹس کیس میں  33 ارب روپیہ کی وصولی

اسلام آباد (ویب  نیوز)سابق صدر اور پی پی پی کے چیئرمین آصف علی زرداری سے جعلی اکاؤ نٹس کیس میں اب تک نیب 33 ارب روپیہ وصول کر چکی ہے اس امر کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ  متذکرہ رقم  تقریباً 200 ملین ڈالر بنتے ہیں۔ اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ  اس وصولی سے آپ اندازہ لگا لیں کے اس ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے ،اور حکمرانوں نے سندھ  اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے۔