پشاور (ویب ڈیسک)
خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔صوبے میں میں 10جولائی سے دسویں اور گیارہ جولائی سے بارہویں جماعت کے امتحان ہوں گے۔ شہرام ترکئی نے میڈیا کو بتایا کہ نویں اور گیارہوں جماعت کے امتحانات عید کے بعد ہوں گے۔صوبائی وزیرتعلیم نے کہا گزشتہ سال کی نسبت رواں سال حالات بہتر ہیں۔ 12جولائی سے اسکولز کھل جائیں گے۔تعلیمی اداروں میں پہلے ہفتے ایڈمیشن اور انرالمنٹ ویک ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جن اساتذہ نے ویکسین نہیں لگوائی وہ تعلیمی اداروں میں ڈیوٹی نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ طلبہ امتحان ملتوی کرنے کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔ حالات ابھی بہت بہتر ہے، اس لیے ابھی تیاری لازمی ہے۔ امتحان کو محدود کردیا گیا ہے، چند مخصوص مضامین ہی میں لیا جارہا ہے۔وزیرتعلیم نے کہا کہ ڈراپ آٹ کی شرح کورونا کے دوران بڑھنے کا خدشہ ہے۔