رینالہ خورد (ویب ڈیسک)
صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم کی اوکاڑہ یونیورسٹی کی تعلیمی ترقی کیلیے تعاون کی یقین دہانی اوکاڑہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس میں نئی آسامیوں اور نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے ستارہویں اجلاس کی صدارت کے دوران بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے یونیورسٹی کی تعلیمی ترقی و بہتری کیلیے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بہت سے اقدامات کی منظوری دی مزید برآں انہوں نے نئے قائم ہونے والے ادارے کے تعلیمی اور انتظامی ڈھانچے کی حوصلہ افزاء کارکردگی کو سراہا سنڈیکیٹ نے اتفاق رائے سے یونیورسٹی کا بجٹ برائے مالی سال 22ـ2021 منظور کر لیا اس کے علاوہ یونیورسٹی میں جدید طرز پہ نئے تعلیمی شعبہ جات کے قیام کے لییاساتذہ کی آسامیوں کی بھی منظوری دے دی گئی وائس چانسلر نے سنڈیکیٹ کے ممبران کے سامنے یونیورسٹی کی ترقی اور اس کی راہ میں درپیش چیلنجز کے ساتھ ساتھ مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی ان کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ کے گردونواح میں سو سے زائد دیہی علاقے موجود ہیں اور ہمار مقصد یہ ہے کہ ان علاقوں کے تمام نوجوان لڑکے اورلڑکیوں کو اعلی تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے ہم طبقاتی تقسیم اور معاشی و معاشرتی تفرقات سے بالاتر ہو کرہر طالب علم کی یونیورسٹی تک رسائی کوآسان بنانا چاہتے ہیں سنڈیکیٹ کے ممبران نے تمام تر مشکالات اور مسائل کے باوجود اوکاڑہ یونیورسٹی کی ترقی کو سراہاہے.