جی سی یونیورسٹی کے مین کیمپس میں جامع مسجد کی تعمیر کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک)

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے مین کیمپس میں جامع مسجد کی تعمیر کا فیصلہ،یونیورسٹی سٹاف اور فیکلٹی ممبران کی جانب سے مسجد کے لیے 35لاکھ روپے عطیہ ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی طلباء اور تمام سٹاف اور فیکلٹی ممبران کو اس کارخیر میں شرکت کی دعوت۔مسجد کی تعمیر کا فیصلہ ہفتہ وار درس قرآن کے سیشن میں ہوا۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی نے مسجد کی تعمیر کے لیے پہلا عطیہ دیا۔بعدازاں رجسٹرار،خزانچی،ڈین،اور کیمپس انجینئر سمیت فیکلٹی اور سٹاف ممبران نے عطیات کا اعلان کیا۔وائس چانسلر نے بتایا کہ جامع مسجد کے تعمیر کے لیے 100ملین روپے کی رقم درکار ہے،امید ہے یہ رقم جی سی یونیورسٹی کے طلبائ،فیکلٹی اور سٹاف ممبر ہی عطیہ کردیں گے،انہوں نے مزید بتا یاکہ فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز آج سے کیا ہے، چند لوگوں کی پہلی میٹنگ میں 35لاکھ روپے اکٹھے ہو گئے ،امید ہے دسمبر تک مسجد کی تعمیر کے لیے رقم اکٹھی ہوجائے گی۔وائس چانسلر نے طلباء اور تمام سٹاف اور فیکلٹی ممبران کو اس کارخیر میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔اس موقع پر پروفیسر اصغر زیدی نے اسلام میں مسجد کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔جی سی یو میں اس وقت 15 ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں جبکہ دو ہزار اساتذہ اور سٹاف ممبران بھی ہیں،بڑی جامع مسجد یونیورسٹی کی ضرورت ہے