سرگودھا (ویب ڈیسک)
عید الاضحی کی آمد کیساتھ ہی مرغی کے گوشت کی قیمتیں کم ہونے لگیں 350 روپے کلو میں فروخت ہونیوالا مرغ کا گوشت 240 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا ہے جبکہ لوگوں کی اکثریت نے بیف اور مٹن کی خریداری بھی کم کردی ہے گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت گوشت وغیرہ کا استعمال کم کرنے لگی ہے دوسری وجہ عید الاضحی کی آمد ہے جس کی وجہ سے لوگ اب زیادہ تر سبزی کو ترجیح دے رہے ہیں۔