انڈیکس 48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا
کراچی (ویب ڈیسک)
ایک روزہ تیزی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پھر مندی کے بادل چھاگئے۔ کے ایس ای100انڈیکس400پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا اور47500پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے57ارب روپے ڈوب گئے جبکہ58.37فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی اور انڈیکس کی الٹی گنتی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس کے باعث مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو کر منفی زون میں بند ہوئی ۔ جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں805.25489.72پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 48053.17پوائنٹس سے کم ہو کر 47563.45پوائنٹس ہو گیا اسی طرح255.03پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19365.90پوائنٹس سے گھٹ کر 19110.87 ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32774.47پوائنٹس سے کم ہو کر32542.43پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب4کروڑ41لاکھ7ہزار97روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب72ارب84کروڑ94لاکھ84ہزار2