اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید35 افراد جاں بحق ہو گئے ،مجموعی اموات 22555ہوگئیں ،8828نئے کیسز رپورٹ ہو گئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 828 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 35 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 912 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 8 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہو گئی جبکہ کل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 71 ہزار 304 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 36 ہزار 454 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 49 مریضوں کی حالت تشویش ناک ، جبکہ کل 9 لاکھ 12 ہزار 295 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 134 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 355 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 22 ہزار 743 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 90 لاکھ 67 ہزار 352 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 47 ہزار 793 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 815 ہو چکیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 269 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 5 ہزار 583 ہو گئیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 162 ہو چکی جبکہ اس سے یہاں کل اموات 4 ہزار 353 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 ہزار 513 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے جبکہ اب تک یہاں کل 782 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 863 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 317 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 935 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کل 594 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 769 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ۔