اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ، موسم خوشگوارہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے شروع ہونے والی بارشوں کا یہ سلسلہ پیر تک ملک کے دوسرے حصوں میں پھیل جائیگا۔ اس سلسلے کے تحت خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اب تک سب سے زیادہ بارش حافظ آباد میں 63 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اگلے ہفتے سے بارشوں کی شدت میں تیزی آئیگی۔کراچی سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 جولائی سے بارشیں متوقع ہیں۔