سرگودھا  (ویب ڈیسک)

پنجاب حکومت نے جنگلی جانوروں اور پرندوں کے بریڈنگ فارم رجسٹریشن فیس میں 40 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا، وائلڈ لائف نے صرف پرندوں کیلئے بریڈنگ فارم کی رجسٹریشن 10 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے جبکہ پرندوں اور جانوروں کے مشترکہ بریڈنگ فارم کی مشترکہ رجسٹریشن فیس 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جانوروں اور پرندوں کے بریڈنگ فارمنگ کیلئے دو کیٹگری بنائی گئیں اور دونوں کی رجسٹریشن اور سالانہ تجدید کی فیس الگ الگ مقرر کی گئی ہے ۔قبل ازیں محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے صوبہ بھر میں وائلڈ لائف بریڈنگ فارمر اور موجودہ جانوروں اور پرندوں کی تفصیل جمع کرنا شروع کردیں،بنائے گئے فارمز کو بند اور پرندوں اور جانوروں کو تحویل میں لے لیا جائیگا۔